0

وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین کی رجسٹریشن اور واپسی کا پہلا مرحلہ سیکیورٹی فورسز کی تعاون سے مکمل ہوا ہے ،قومی مشران

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرتحصیل جمرود جرگہ ہال میں وادی تیراہ کوکی خیل متاثرین کی واپسی کے حوالے سے قومی مشران وکشران پر مشتمل ایک جرگہ منعقد ہوا اس موقع پر ملک فیض اللہ جان، صلاح الدین، حاجی احمدشاہ،حاجی شربت، نورمراز سمیت کثیرتعداد میں مشران وکشران نے شرکت کیں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ راجگل کے جو علاقے کلیئر تھے وہاں پر کوکی خیل متاثرین کی رجسٹریشن اور واپسی کا پہلا مرحلہ سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے مکمل ہو چکا ہے جس پر قوم کوکی خیل سیکورٹی فورسز کا بہت مشکوروممنون ہے اور باقی علاقے بھی کلیئر ہوگئے ہیں اور جلد رجسٹریشن اور واپسی کا عمل شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں امن بہت عرصہ بعد آیا ہے اور کوکی خیل قوم کی وادی تیراہ میں اپنے گھروں کو واپسی اور آباد ہو رہے ہیں،جس میں وہاں پرتعینات وینگ 27 بریگیڈکے کرنل تیمورکے کوششیں قابل ستائش ہیں اور جو لوگ اپنے بغیرثبوت کے سیکیورٹی فورسز اور مشران کے خلاف بیانات دے رہے ہیں وہ ایسے ہتھکنڈوں سے بعض آئے کیونکہ اس سے علاقے کا امن خراب ہوسکتا ہے اور قوم کوکی خیل مشران ایسے عناصرکو عوام میں غلط فہمی پیدا کرنے میں کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں تباہ شدہ گھروں کی سروے بھی جاری ہیں جبکہ ساتھ ساتھ کچی سڑکوں کو پکا کیا جارہا ہے۔آخر میں قوم کوکی خیل مشران نے سیکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں امن وامان میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں