0

کیا اے اے سی پشاور افتاب واقعی معطل کرکہ انکوائری شروع کی گئی؟

پشاور(مانند نیوز ڈیسک)اے اے سی افتاب کو معطل کرنے اور انکوائری شروع کرنے  نوٹیفیکشن تاحال منظر عام پر نا اسکا۔ وکلا میں اے اے سی افتاب معطلی پر تشویش بڑھ گئی۔ اور تاحال نکوائری مقرر کرنے کا نوٹیفیکیش بھی جاری نہ ہوسکا۔  

 یاد رہے کل افسر شاہی کو منہ توڑ شکست کا بیانیہ سامنے آیا تھا۔ اے اے سی آفتاب معطل ہونے کی خبر چل رہی تھی۔ جیل کی تیاری جاری تھی۔ پشاور بار ایسوسی ایشن اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی بشمول صوبہ بھر کے وکلاء صاحبان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کے معطلی و گرفتاری کے لئے دھرنا دیا جس میں کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی اور اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب دھرنے کے بعد مذکورہ بالا اے اے سی کو معطل کردیا گیا۔ اس دوران پشاور بار کے صدر علی زمان صاحب نے کہا کہ میں اپنی اور اپنی وکلاء برادری کی طرف سے کامیاب دھرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں اور کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں، کامیاب دھرنے پر صدر پشاور بار نے  پاکستان بار کونسل ،خیبر پختونخواہ بار کونسل، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کل سے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ ختم کر نے کا اعلان کیا اور کل سے جملہ وکلاء صاحبان عدالتوں میں کاروائیوں کے لئے پیش ہوسکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں