0

ضلعی انتظامیہ تورغر کامختلف پٹرول پمپس اور دکانوں کا دورہ

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تور غر جناب انورزیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صاحبزادہ سلیم صاحب کی ہدایت پر تحصیلدار جدبا نے آج جدبا بازار میں مختلف پٹرول پمپس اور دکانوں کا دورہ کیا زائد المعیاد اشیا رکھنے اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر تحصیلدار جدباء ظفر محمود نے جدباء تھاکوٹ روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ مذکورہ افسر ڈپٹی کمشنر تورغر کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سڑک کے کام کا باقائدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ سڑک کی مرمت اور اسفالٹ کا کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر تورغر کی متعلقہ حکام کو سختی سے تنبیہ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں