0

حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں،فوادچوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں اب توکئی منحرف اراکین بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انہیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا، سیاسی عدم استحکام نے معیشت کی بخیاں ادھیڑ دیں، آج عام آدمی مہنگائی کے ایک عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں جو تماشا چل رہا ہے اس کا ایک منظر دیکھیں ایوان اقبال کو گورنر نے اپنی اسمبلی ڈیکلیئرکیا ہے یہاں بجٹ پیش ہوا اس نام نہاد اسمبلی میں ممبران کی جگہ وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی اہلکار بیٹھے ہیں جو پنجاب کا بجٹ بھی منظور فرما لیں گے، ہم ایک Bananas Republic میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں