0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کا کھلی کچہریوں کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا تا کہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کاحل موقع پر یقینی بنایا جائے دلولہ کے لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیع ہے اور کھلی کچہری میں سامنے آنے والے تماممسائل پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گامستقبل میں بھی شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے دور افتادہ ایریا میں کھلی کچہریوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے دلا لہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسا ئل کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا شہر کے علاؤہ دیہی دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کے لیے دلولہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور مسائل پیش کیے گئے۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکمہ جات کے تما م افسران بھی موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام لوگوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی پروگرامز کے انعقاد پر زور دیا۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر شاہد محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، زراعت، واپڈا، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ، یوتھ افیئرز اور دیگر تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں