0

ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوادیا گیا

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی صدارت کرنے پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد مزاری کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو بھجوادیا گیاجبکہ ریفرنس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی۔ریفرنس وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے حوالے سے کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدارت کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ میر دوست محمد مزاری پہلے بھی اسمبلی کا اجلاس غیر قانونی طور پر گیلری میں کرواچکے ہیں جو کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اوراپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کے خلاف ہے۔ مراسلہ میں قانونی نقطہ اٹھایا گیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری آئین کی شق62-E کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اس لئے ان کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر نااہل قراردینے کی کارروائی شروع کی جائے۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں