0

ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا ضلع سوات کے ڈسپلے سینٹرز کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ر یجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ندیم خان نے ضلع سوات کے مختلف ڈسپلے سینٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپنے قریبی ڈسپلے سینٹرز میں ووٹ کے اندراج کے لئے اپیل کرتے ہوئے کوائف کی درستگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے دورے کے موقع پر ڈسپلے سینٹروں میں فارمز کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ر یجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد ندیم خان کا ووٹرز کی وضاحت کے لئے کہنا تھا کہ ووٹ اندراج نہ ہونے کی صورت میں فارم 15، ووٹ کے اندراج پر اعتراض کی صورت میں فارم 16 جبکہ کوائف کے درستگی کے لیے فارم 17 پر کر کے کسی بھی قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفترضلعی الیکشن کمیشنر میں جمع کر وائے جائیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کیلئے کل آخری دن ہے اور ووٹرز اس مناسبت سے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ آنے والے الیکشن میں غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹیں مرتب کی جاسکیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں