0

لکی مروت ، نورنگ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان جاری

لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت نورنگ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈوان جاری۔ تھانہ نورنگ ایس ایچ نے مختلف کاروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار کر کے انکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لئے۔تھانہ نورنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی نورنگ ہمراہ ایس ایچ نورنگ جاوید خان نے کہا کہ نورنگ  پولیس کو چوری ڈکیتی میں مطلوب ملزمان رفیق خان ولدعرب خان سکنہ ممہ خیل، بلال خان ولد سعید اللہ خان سکنہ  اطلس خان کلہ کو اہم کاروائی میں  گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے دولاکھ روپے اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا ۔جبکہ ایک ملزم سیلمان ولد درے خان سکنہ ممہ خیل کے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے۔ ایک دوسرے کاروائی میں پولیس کو مقدمہ چوری کے مطلوب ملزمان فخر علی ولد ولی خان سکنہ خان کلہ، اصیف ولد عرب خان سکنہ ممہ خیل  کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ چار عدد ہنڈا 125 ، ایک سی ڈی 70 اور دو عدد رکشے برآمد کر لئے ہے۔ ایس ایچ او جاوید خان نے کہا کہ ملزمان کو عدالت سے ریمانڈ لیا ہے امید کہ مزید برآمدگی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ اور کے خلاف کوئی ریاعایت بھی بھرتی جائیگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ عوام تعاون کریں۔ تاکہ ان جرائم پیشہ افراد کو جرم کرنے کا موقع میسر نہ ہو سکے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں