0

مردان کے تاجر برادری کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور یورپین یونین کے وفد سے ملاقات

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں بہترین ماحول کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ہر قسم کی سہولیات دینے کے لیے تیار ہیں۔، ان خیالات کا اظہار نے پشاور میں یورپین یونین اور پاکستان تاجروں پر مشتمل وفد کی طرف سے چھوٹے اور درمیانی درجے کاروبار کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ بزنس فورم  کے موقع پر مرکزی تنظیم تاجران مردان کے سینئرنائب صدر نعمان فقیرصراف سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر یورپی یونین کے ایمبیسڈرز بھی موجود تھے، نعمان فقیرصراف نے  یورپی یونین کے وفد کو مردان آنے کا بھی دعوت دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں