0

ہمارا مقصد معذور افراد کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے، ڈاکٹر ایمل مہمند

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد معذور افراد کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے۔ معذور افراد بھی معاشرے کا ایک حصہ ہیں،ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ان کی ہر لحاظ سے دیکھ بھال کریں تاکہ وہ مفید شہری ثابت ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  خصوصی افراد میں  وہیل چیئرز تقسیم کرنے کے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر ایمل مہمند نے کہا کہ ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے، معذوروں،یتیموں،بیواؤں،آفت زدہ عوام کی مالی معاونت کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ  ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مخیر حضرات اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں