0

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا تمام کرش پلانٹس کا معائنہ اور موقع پر3 کرش پلانٹس سیل

 ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کرش پلانٹ مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈھوڈیال، بمبلیال،اچھر، گماواں، راولکوٹ میرا اور گجر بانڈی کے رہائشیوں کی جانب سے کرش پلانٹس سے متعلق شکایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے گرداور سرکل، حلقہ پٹواری نے کرش پلانٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے گھروں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ  اور کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کنٹرول بلاسٹنگ  کی وجہ سے گھروں کو نقصان اور بلاسٹنگ اور کرشنگ کی وجہ سے اٹھنے والی دھول سے لوگ بیمار اور طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسکے علاوہ شہریوں کے استعمال کی سٹرک پر ہیوی ٹریفک کی وجہ سے سڑک کی حالت انتہائی خطرناک ہے۔ معانے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد معائنے کے دوران لیز ایریا سے باہر تمام تر ایکٹیوٹیز، ان کنٹرولڈ بلاسٹنگ، ڈسٹ کنٹرول  سسٹم کے عدم استعمال، غیر ضروری میٹریل کو ٹھکانے لگانے کے لیے موزوں طریقہ کار کے نہ ہونے،  شہریوں کے استعمال کی عام سٹرک کو ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال، سٹرک کی صورتحال، فضائی آلودگی سے بچاو کے لیے پانی کے چھڑکاو کا نظام نہ ہونے، کنسٹرکشن میٹریل کو ٹرکوں کے لیے سپلائی کے دوران کور استعمال نہ کرنے، ورکرز کو حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی اور فضائی آلودگی کے اسباب کی بنا پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے  خیبر پختونخواہ سول ایڈمنسٹریشن، پبلک سروس ڈیلیوری اینڈ گڈ گورننس ایکٹ 2020 کے تحت ہزارہ سٹون کرشرز، بلیک ڈائمنڈ سٹون کرشر، قاضی حماس سٹون کرشر کو سیل اور دیگر تمام سٹون کرشرز کو ایس او پیز پرعملدرآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں