0

امیدہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئیگا،شیخ رشید

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری امید ہے اکتوبر سے پہلے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔جس کا سارا کریڈٹ عمران خان کی حکومت،پاک فوج اور ذیلی اداروں کو جاتا ہے۔موجودہ اسمبلیوں کی نہ کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی کوئی پذیرائی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اکثریتی ضمانتوں پہ 50 وزیر بھی اسمبلی نہی جاتے۔یہ ہندوستان سے تجارت کے لیے مرے جارہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں