0

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ کے حوالے سے آگاہی سیمینارکا انعقاد

چکدرہ (نمائندہ مانند) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملا کنڈ کیمپس میں اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کے زیر نگرانی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی این ایف ٹی پی کے ٹرینر(لیکچرر یونیورسٹی آف مالاکنڈ) اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہر رفیع اللہ کاکی نے آنلائن کمائی کے طریقوں اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے فائدوں کے حوالے سے آگاہی دی اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر افتخار احمد نے رفیع اللہ کاکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی اپنے طلباء کیلئے وقتا فوقتاً ایسے سیمینارز کا انعقاد کرتی رہے گی اور اپنے طلباء وطالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دے کر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں