0

فیٹف سے متعلق پی ٹی آئی کی قانون سازی کی مخالفت کرنے والے معافی مانگیں، شیریں مزاری

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ فیٹف سے متعلق پی ٹی آئی کی قانون سازی کی مخالفت کرنے والے معافی مانگیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے حنا ربانی کھر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر فیٹف سے متعلق قانون سازی پر موجودہ حکومت میں بیٹھے اراکین نے تنقید کے نشتر چلائے تھے انہیں شرم آنی چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر سمیت امپورٹڈ سرکار میں موجود دیگر جماعتوں کے اراکین کو عمران خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، اعتراف کرو کہ عمران خان نے پاکستان کو بچایا اور گرے لسٹ سے نکلنے کا موقع دیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جو آج عمران خان کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں، قوم یاد رکھے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں نون لیگ کے دورِ حکومت میں شامل کیا گیا اور اب حنا ربانی کھر جو باتیں کررہی ہیں ان کی ضرورت ہرگز نہیں۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ قوم بالکل نہیں بھولے گی کہ جب کام ہورہا تھا اس وقت آپ لوگوں نے اپنے این آر او کیلئے اسکی مخالف کرنے کی شرمناک حرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں