0

ملاکنڈ یونیورسٹی ڈی ٹی ایس جائزہ میٹنگ کا اجلاس

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی ڈپارٹمنٹل ٹینور ریویو کمیٹی (ڈی ٹی آر سی) کا میٹنگ۔  ٹی ٹی ایس کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر سجاد علی کے سالانہ ڈوزیئرز کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر  ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد ڈی ٹی آر سی میٹنگ کے کنوینر تھے۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ڈین شعبہ ابلاغ عامہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین شعبہ میڈیا اسٹڈیز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نسٹی ٹیوٹ پیس اینڈ کانفلیکٹ اسٹڈیز یونیورسٹی پشاور اور پروفیسر ڈاکٹر سید راشد علی ایسوسی ایٹ پروفیسر  عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر  جان محمد بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں