0

گلگت بلتستان زرخیز خطہ، سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،صدرمملکت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے، سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور جی بی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک زرخیز خطہ ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہئیں،گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے،بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے انتہائی قابل، اہل اور موزوں شخصیت کی تقرری کی جائے گی۔صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وسائل کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہوگی،ہم میں ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے،اس لئے مستقبل کے حوالے سے پر امید ہوں، گلگت بلتستان میں سیاحت اور دیگر میدان میں وسائل کے مقابلے میں ہنر مند افراد کی قلت ہے،ایک اچھی حکومت کی یہ پہچان ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آ گے بڑھتی ہے، پاکستان کی ترقی کے بارے میں پر امید ہوں،کورونا وائرس کی وبا میں بھی ہم نے دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ ترقی کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں