0

چکدرہ ،بخت بیدار خان کو آبائی گاوں ترناوں(اسبنڑ) میں سپردخاک کردیا

چکدرہ (مانند نیوزڈیسک) بخت بیدار خان  کو آبائی گاوں ترناوں(اسبنڑ)  میں سپردخاک کردیاگیا۔وہ پشاور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی لوئر ملاکنڈ کے صدر سابق صوبائی وزیر  بخت بیدار خان کو ترناوں(اسبنڑ)میں سپردخاک کردیاگیا۔ان کی نماز جنازہ ترناوں اسبنڑ میں اداکی گئی۔وہ جمعہ کے صبح  رحمان ہسپتال پشاور میں انتقال کرگئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان،سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ،سابق صوبائی صدر پی پی پی انجینئیر ھمایون خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے آمجد آفریدی،سابق وفاقی وزیر مملکت عظمت خان،مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئیر آمیر مقام،عوامی عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ھدایت اللہ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی ،عوامی نیشل پارٹی کے سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ،اے این پی کے ممبرمرکزی کونسل متوکل خان،پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی شیر اکبر خان، صوبائی وزیر ڈاکٹر آمجدخان،ایم پی اےسطان محمد خان،ایم پی اے ھمایون خان کے علاوہ سیاسی رہنماوں،صحافیوں،وکلاء اور پارٹی ورکرز سمیت زندگی کے ہر شعبے  سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے بخت بیدار خان کے جنازے میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کہاکہ” بخت بیدارخان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمشہ یادرکھی جائیگی۔مرحوم ایک زیرک سیاستدان تھے۔وہ پارٹی ورکرز کے لیے ائیڈیل تھے۔”بخت بیدارخان گزشتہ کئی روز سے پشاور کے رحمان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔بخت بیدرا خان کا تعلق تحصیل ادینزئی کے علاقہ ترناوں (اسبنڑ )سے تھا۔ بخت بیدار خان نے1979میں عملی سیاست کا اغاز کیاتھا۔وہ1993میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ وہ دو مرتبہ صوبائی وزیر بھی رہے۔وہ ادینزئی قومی جرگہ کے سابق صدر بھی رہ چکے تھے۔ان کی عمر 64سال تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں