0

کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتی ہے، سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد  25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟۔انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟۔انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں