0

عمران خان کا این اے 240کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے این اے 240کراچی کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کے باوجود الیکشن کو کالعدم قرارنہ دینے کا فیصلہ باعث تعجب ہے۔ این اے 240میں صاف اورشفاف الیکشن کے حوالہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تشدد اور دھاندلی کی غیر معمولی اطلاعات کے باوجود انتخاب کو کالعدم قرارنہ دینے کا فیصلہ باعث تعجب ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اتوار کے روز پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلا س میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر سید علی حیدر زیدی نے این اے 240کراچی کے ضمنی الیکشن کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک حلقہ میں پُرامن، صاف اور شفاف الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کی استعداد کار اور صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کی جانب سے این اے240کراچی کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قراردینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن نے این اے240کراچی کے ضمنی انتخات کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیا ہے۔ علی حیدر زیدی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقہ میں پانچ لاکھ 29ہزار855ووٹر ہیں جبکہ39729افرادنے ووٹ کاسٹ کیا۔ محض آٹھ فیصد ٹرن آؤٹ پر یہ حالات رہے اگر زیادہ ٹرن آؤٹ ہوتا تو پھر کیا حالات ہوتے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں