0

تحصیل ادینزئی نومنتخب بلدیاتی امیدواروں نے حلف اٹھالیا

چکدرہ (نمائندہ مانند) تحصیل ادینزئی  نومنتخب بلدیاتی  بلدیاتی امیدواروں نے حلف اٹھالیا۔بلدیاتی انتخابات فیز2میں کامیاب نومنتخب بلدیاتی امیدواروں نے حلف اٹھالیا۔کل 220وی سیز سے منتخب چیئرمینز،سمیت یو تھ کو نسلرز،کسان کونسلرزخواتین اور اقلیت ممبران نے بھی حلف اٹھایا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک پروقار تقریب چکدرہ فشنگ ہٹ میں منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ہمایون خان اور نومتخب تحصیل  چئیرمین سید فیروشاہ تھے۔تقریب میں سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان، اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی صادق آحمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جان بخت،ٹی ایم اے ادینزئی طارق ایوب اور  دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی  صادق آحمد نے ادینزئی سے  نومتخب تمام امیدواروں سے حلف لے لیا۔اور مبارک باد دی۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئر مین سید فیروزشاہ نے کہا کہ عوامی ووٹ سے منتخب نمائندے اپنے علاقے کے لیے دن رات ایک کرکے ا نکی مشکلات حل کریں گے۔اور اب انکی کام انکے گھر کی دہلیز پر حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ادینزئی کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے۔سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں