0

جیلوں میں قیدیوں کو فنی تربیت کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے،آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا

 ہری پور(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختوانخواکے انسپکٹرجنرل آف جیل خانہ جات اسادات حسن نے کہاہے کہ جیلوں کوحقیقی معنوں میں اصلاح خانہ بنانے کے لیے قیدیوں کورسمی تعلیم کے ساتھ فنی تربیت کی فراہمی کاسلسلہ وقت کااہم تقاضاہے۔ صوبے بھرکی جیلوں سمیت سنٹرل جیل ہری پورمیں بھی قیدیوں کوذہنی نشوونمااورتفریح کے مکمل مواقع فراہم کئے جارہے ہیں،ہرسال صوبے بھرکی جیلوں میں سینکڑوں قیدی وحوالاتی ناظرہ اورمیٹرک سمیت ماسٹرتک ڈگریاں مکمل کررہے ہیں جس سے جیلوں کے باہرآنے کے بعدان کے رویوں میں مثبت تبدیلی سامنے آئے گی،ہماری کوشش ہے کہ جیلوں سے باہرآنے والے قیدیوں کومعاشرے کامفیدشہری بنانے کے لیے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سنٹرل جیل ہری پوراورجیل سٹاف ٹریننگ اکیڈمی کے دورے کے موقع پرکیا،اس موقع پراے آئی جی جیل خانہ جات ریحان خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے،سنٹرل جیل ہری پورپہنچنے پرجیل پولیس کے چاق وچوبنددستے نے آئی جی جیل خانہ جات کوسلامی پیش کی جبکہ سنٹرل جیل ہری پورکے سپرنٹنڈنٹ حامداعظم اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اخترحسین شاہ نے آئی جی جیل خانہ جات کوجیل سٹاف اکیڈمی اورسنٹرل جیل ہری پورکے حوالے سے بریفننگ دی،بعدازاں آئی جی جیل خانہ جات سادات حسن نے جیل کادورہ کرکے ہسپتال،لنگرخانہ اوربیرکوں سمیت مختلف حصوں کادورہ کیااورقیدیوں کے مسائل سنے،دورے کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے اندرانڈورکھیلوں کابھی افتتاح کیااورجیل انتظامیہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیا، صوبے میں جیلوں کے نظام کومزیددرست سمت لانے اوربہتری کے لیے ممکنہ وسائل کوبروئے کارلایاجائے گا، سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کاکوئی کمپورومائزنہیں ہو گا،صوبے کی جن جیلوں میں جیمرزکاسسٹم موجودنہیں وہاں لیکرآئیں گے،انھوں نے مزیدکہاکہ ملازمین کی ڈیوٹی کے شیڈول اورگھارت کے حوالے سے مسائل صوبے بھرمیں جاری بھرتی کاعمل مکمل ہونے کے بعدحل ہوجائیں گے جس پرکام جاری ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں