0

مہنگائی اور امریکی سازش کے خلاف احتجاج کرنے پرعوام کا مشکور، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہریوں نے مہنگائی اور امریکی سازش کے خلاف احتجاج کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھر سے احتجاج میں شرکت کرنے والے شہریوں کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین،بزرگ اور فیملیز نے بارش کے باوجود احتجاج میں شرکت کی، شہریوں نے مہنگائی،امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں