0

چکدرہ بازار اور بائی پاس روڈ ،انتظامیہ کا تجاروزات کے خلاف آپریشن جاری

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) چکدرہ بازار اور بائی پاس روڈ ندی کی خوبصورت بحال کرنے کیلئے انتظامیہ کی تجاروزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ صادق احمد مومند نے ٹی ایم اے چکدرہ محکمہ ایریگشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ چکدرہ بازار اور پائی پاس روڈ کی ندی کی خوبصورتی بحال کرنے اور اس سے تجاوزات ختم کرانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے آپریشن میں بھاری میشنری کا استعمال ہورہا ہے جبکہ اب تک کے آپریشن میں وسیع پیمانے پر تجاوزات گرادیا گیا ہے جسکی وجہ سے چکدرہ بازار اور بائی پاس روڈ کی خوبصورتی کافی حد تک بحال ہوگئی ہے جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ صادق احمد مومندکا کہنا تھا کہ چکدرہ بازار اور بائی پاس روڈ ندی سے تجاوزات کی خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گااور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ بھی نہ تو انتقامی کارروائی کی جائیگی اور نہ پسند وناپسند کی بنیادوں پر آپریشن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جہنوں نے بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی ہے ان کو ہرصورت میں گرادیاجائے گا اور علاقہ تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں