0

ضلع ملاکنڈ میں تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں کاحلف برادری

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی پیر کے دن تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں کی حلف برادری ہوئی جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیاب قرار پانے والے تحصیل اور ویلج کونسلز کے چیئرمینوں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا اس ضمن میں ضلع کے تمام تحصیلوں میں ویلج کونسلز چیئرمینوں کی مختلف حلف برداری تقاریب منعقد ہوئیں جبکہ لیوی لائن ملاکنڈ میں تحصیلوں سے کامیاب قرار دینے والے تحصیل چیئرمینوں کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر آبنوشی شکیل احمد خان اور ڈیڈک چئیرمین و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصورخان غازی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان نے تحصیل چیئرمین درگئی پیر محمد اسلام خان غازی،تحصیل چیئرمین بٹ خیلہ ناصرعلی خان اور تحصیل چیئرمین بائزی افضل حسین خان سے ان کے عہدوں کی حلف لیا اور ان کومبارک باد دی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عارف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی  ملک کی سیاسی اورجمہوری نظام میں بلدیات کا ایک کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ یہ گورننس اور عوامی خدمات کی نمائندگی کی پہلی سیڑھی اور نرسری ہے۔انھوں نے کہا کہ ترقیافتہ ممالک میں سیاست اور جمہوریت کا آغاز ہی بلدیاتی سیٹ اپ سے ہوتا ہے اور امید ہے کہ ہمارے نئے بلدیاتی نمائندے اور چیئرمین نچھلی سطح پر عوام کو بہتر انداز میں خدمت فراہم کریں گے اور ضلعی انتظامیہ نئے منتخب چیئرمینوں اور نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی نمائندے اور چیئرمین ضلع میں مثالی امن وامان برقرار رکھنے اور بیشتر مقامی مسائل کے حل میں انتظامیہ کی مدد گار ثابت ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں جائیدادوں کے تنازعات کے حل یا منشیات کے خلاف انتظامیہ کے اقدامات میں بھی بلدیاتی نمائندے بطور عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ مقامی سطح پر عوام میں ان کا ایک موثر مقام ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں منشیات کے خاتمے کیلئے اس میں ملوث عناصر کے بڑے نیٹ ورک کو تھوڑ دیاگیا ہے اور اس ضمن میں اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے عوامی نمائندوں کی مدد انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مقامی علاقوں میں اس برائی کے خلاف انتظامیہ کی مدد کرے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے بلدیاتی نمائندے عوام کی امنگوں پر پورا تریں گے اور ضلع کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ضلع ملاکنڈ کو ہرقسم کے ڈرگز کی لعنت سے پاک وصاف کرنے میں انتظامی افسران کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں