0

مردان کی سول سوسائٹی ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کونسل کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے متحرک

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سالک فاونڈیشن کے چیئر مین جہانزیب سالک نے کہا ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے انہیں عزت و توقیر دینا ہمارے دین کا اہم جزو ہے ایک دوسرے کو عزت دیکر ہم بہترین معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مردان میں  ضلع مردان  کے تمام تحصیلوں  میں کام کرنے والوں غیر سرکاری تنظیموں  کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں ڈسرکٹ کوارڈنیشن کونسل مردان (ڈی سی سی ایم) کی فعالیت کیلئے رفاقت بیگم،سیف اللہ،فیاض کوثر،جہانزیب سالک،واحدعلی  اور بخت منیرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جو ڈی سی سی ایم کی آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل تیار کریگی،اجلاس سے  سول سائٹی کے ارشد ہوتی،فہیمہ بی بی،جنید ماندوری،صوبائی کوارڈنیشن کے ممبران فیاض الاسلام،محمد پرویز،حسن حساس،ڈی سی سی ایم کی سابق صدر نصرت آرا اور دیگر نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ ہر ایک کے حقوق مساوی ہیں کسی کو امتیازی برتری حاصل نہیں ہے، ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔مقررین نے کہاہے کہ سول سوسائٹی کا متحرک ہونا دراصل باشعور معاشرے کی علامت ہے۔ مردان کی سول سوسائٹی رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متحرک کردار ادا کررہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں