0

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،درجنوں فیڈرٹرپ کر گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جھنگ، ننکانہ، پتوکی، چشتیاں اوکاڑہ،قصور، چونیاں، شیخوپورہ، ملتان سمیت دیگر علاقوں میں بھی بادل برسے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش ہوئی،ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر ب آگئے ہیں، درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کا نظام معطل ہوگیا، کوئٹہ شاہراہ بھی زیر آب آگئی ہے۔تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ موٹروے پولیس کے عدم تعاون سے ٹرانسپورٹر اور مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔اسکے علاوہ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔دوسری جانب خان پور، شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم کئی گھنٹوں سے شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی بند رہی۔ہری پور، شہراورگردنواح میں بارش کاسلسلہ جاری رہا جبکہ بارش سے خان پورڈیم اورتربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹانک جنوبی وزیرستان، شہر اور گرد نواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسہ جاری رہا جبکہ پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی آجانے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔کی دیہاتوں کا سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔نشیبی علاقہ مکمل طور پر زیر آب آگئے جبکہ تیز آندھی اور بارش سے کی درخت جڑوں سے اکھڑ گے اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔دوسری جانب بارکھان میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ کوہلو، موسی خیل، شیرانی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے بعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔سکردو میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری  رہا جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے سکردو جگلوٹ شاہراہ روندو میں دو مقامات پر بلاک ہو گئی، سیکڑوں سیاح اور مسافر پھنس گئے، سکردو شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ناران، لولوسر اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا، ناران، بابو سر ٹاپ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج(بدھ کو) سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں