0

پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے،گورنرپنجاب

  لاہور (مانند نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں معاشی بد حالی کیساتھ اخلاقی قدروں کا زوال ہوا، پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔بلیغ الرحمان سے ایم پی اے مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر عرفان صدیقی، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور  وزیر اعظم کے معاون خصوصی جنید انوار چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں حکومتی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقاتوں میں گورنر پنجاب کے مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت بحیثیت وفاقی وزیر تعلیم متعارف کرائے گئے اور قرآن بل کے عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب تعلیم کے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا تو یکساں نصاب تعلیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری اور برداشت پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے، موجودہ حکومت عوام کے لئے ترقی، انصاف اور مساوات کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا  کہ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے، بدقسمتی سے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں معاشی بد حالی کے ساتھ اخلاقی قدروں کا زوال بھی ہوا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم سیمت ہر شعبے میں ترقی ہو رہی تھی، تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقیات کی تعلیم دینے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر کام کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں