0

چترال ،نو منتخب تحصیل چئیرمین، کونسلرز کا تقریب حلف برداری

چترال (مانند نیوز ڈیسک)  ضلع اپر چترال کے ایک سرکاری ہوٹل میں نو منتحب چئیرمین، ویلیج چئیرمین، کونسلرز اور لیڈی کونسلرز کا حلف برداری کا تقریب منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی مہمان حصوصی تھے جنہوں نے سب سے پہلے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے تحصیل مستوج کے نو منتحب چئیرمین سردار حاکم  اور تحصیل تورکہو ملکہو کے چئیرمین جمشید میر سے حلف لیا۔ ریٹرننگ آفیسر عدنان  نے  ویلیج چیرمین سے حلف لیا اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر نے  ویلیج کونسل اراکین اور خواتین کونسلرز سے حلف لیا۔ اس تقریب میں تحصیل چئیرمین کے دو  اراکین سے حلف لیا گیا، تحصیل مستوج  کے 17  ویلیج کونسل کے چئیرمین، ویلیج کونسل ممبرز جن کی تعداد 102 تھی نے حلف لیا۔ اسی طرح تحصیل ملکہو تورکہو کے 22 ویلج کونسل چئیرمین، 132 ویلیج کونسل ممبرز اور 39  خواتین کونسلرز  سے بھی حلف لیا گیا۔ حلف برداری کے تقریب سے دونوں  نو منتحب چئیرمین  نے بھی اظہار حیال کیا اور عوام کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو یقین دہائی کرائی کہ وہ ان کے توقعات پر پورا پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے خواتین کونسلرز نے کہا کہ ضلع اپر چترال چونکہ ایک نو زائدہ ضلع ہے تو یہاں مسائل بھی بہت ہیں حاص کر خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نو منتحب چئیرمین اور کونسلزر سے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر چترال کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہئے اور عوام کی بے لوث خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ اسی طرح ایک تقریب ضلع لوئیر چترال کے تحصیل چترال اور تحصیل دروش  میں بھی منعقد ہوا   جس میں نو منتحب چئیرمین اور کونسلرز سے حلف لیا گیا۔       

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں