0

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے 6رکنی بورڈ تشکیل

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے6 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے 6 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو 23 جون کو قبر کشائی کرے گا۔ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بورڈ ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل اور ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے سیکریٹری کو صحت میڈیکل بورڈ بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا تھا جس میں پوسٹ مارٹم کے لیے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا تھا۔ معروف اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم اور قبرکشائی کے احکامات متعلقہ عدالتی حکم پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت کی پراسرار موت کے بعد ان کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا جس پر مجسٹریٹ نے ان کی باڈی کے بیرونی حصے کا معائنہ کرکے میت کو ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، بعدازاں انکی تدفین عمل میں لائی گئی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں