0

ڈپٹی کمشنر تورغر میں جاری سکیموں کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کا انعقاد

تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی محکمہ ٹی ایم اے کے ساتھ تورغر میں جاری سکیموں کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر تورغر نے واضح کیا کہ ان کے دفتر نے تمام تر فنڈز متعلقہ محکمے کو ریلیز کر دیے گئے ہیں لہذا کسی کام کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہ کی جائے اور ٹھیکیداروں کو سخت ہدایت دی جائیں کہ کام پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔قبل ازین ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں جاری سکیموں کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ کاموں کو بہتر انداز میں مکمل کیا جائے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ضلع تورغر میں جاری  Alternative Learning Pathway پروگرام کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں ALP پروگرام کے تحت چلائے جانے والے سکولوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے پروگرام کی کاوشوں کو سراہا۔ اور توقع ظاہر کی کہ مذکورہ پروگرام مزید کمٹمنٹ کے ساتھ تورغر میں کام کرے گی اور بچیوں کو مزید لکھنے پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں