0

ضلعی انتظامیہ ،منڈہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دیا گیا

لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) منڈہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایک ہفتے کا ڈیڈ لائن دیا گیا۔  اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ کے زیر نگرانی تجاوزات منڈہ بازار  و ٹریفک بندش بارے ایک میٹنگ پولیس چوکی منڈہ میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل جندول، ٹی ایم او منڈہ، ایس ایچ او منڈہ، تحصیل چیئرمین منڈہ، بازار کابینہ منڈہ اور علاقائی مشران نے شرکت کی۔میٹنگ میں مندرجہ ذیل فیصلے متفقہ طور پر منظور کروائے گئے۔ اجلاس میں تجاویزات ختم کرنے کیلئے بازار صدر ودیگر مشران کو ایک ہفتہ ٹائم دیا گیا کہ اسی اثناء میں تجاوزات مذکورہ بازار سے ہٹائے ورنہ اگلے ہفتہ اپریشن میں تمام تر تجاوزات کو ہٹانے کیساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ بازار منڈہ کابینہ تمام دکانداروں کو آگاہ کریں کہ جس دکان کے سامنے ریڑی بان وغیرہ کام کرتے ہیں ان کو ہٹائے ورنہ کارروائی دکاندار اور ریڑی بان دونوں کے خلاف ہوگی۔  ٹی ایم او منڈہ، ایس ایچ او کے ہمراہ بازار میں خود ساختہ گاڑی سٹینڈز اور اڈوں کے خلاف کارروائی کر کے گاڑیوں کو موجودہ جنرل بس اڈہ منتقل کرینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں