0

امریکی صدر بائیڈن کا کانگریس سے گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نومبر میں مڈٹرم الیکشن کے تناظر میں صدر بائیڈن نے ستمبر تک گیس ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جوبائیڈن نے مختلف ریاستوں سے بھی گیس پر عائد ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں ایک گیلن گیسولین پر تقریبا 18 سینٹ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں