0

انتظامیہ کاعید قرباں کیلئے لگائی گئی مویشی منڈیوں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

پبی (مانند نیوز ڈیسک) عید قرباں کیلئے لگائی گئی مویشی منڈیوں کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل،گشت کیلیے خصوصی دستے متحرک۔جبکہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پرخصوصی ناکہ بندیاں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات پولیس لائن نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد عمر خان کے زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں SDPOs اور SHOs نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے ضلع بھر میں ہونے والے جرائم برخلاف مال کا تفصیلی جائزہ لیکر افسران سے اُن کے متعلق باز پرس کی۔بعدازاں افسران کی۔مشاورت سے عید قرباں کیلئے لگائے گئے منڈیوں اور بازاروں کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔سیکیورٹی پلان کے مطابق ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی۔جرائم پیشہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔بازاروں میں عوام کو امن ماحول مہیا کرنے کے لئے لیڈیز  پولیس اور سادہ لباس میں پولیس تعینات کر دیے گئے۔مویشی منڈیوں اور شاہراہوں پر پولیس کے اضافی دستوں کا گشت شروع کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کو راوں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔نوشہرہ پولیس عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے پورے وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں