0

سوات سٹی کونسل بابوزئی میئر شاہد علی خان کا رات کے وقت اچانک ہسپتال کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات سٹی کونسل بابوزئی میئر شاہد علی خان نے رات کے وقت اچانک ہسپتال کا دورہ کیا،صفائی کے ناقص انتظام پر برہمی کا اظہار، متعلقہ حکام کو صفائی کے ناقص انتظام کو درست کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی، مریضوں کے بہترعلاج معالجے پر توجہ دینے پرزوردیا،گزشتہ رات میئرسٹی کونسل سوات شاہدعلی خان نے رات سنٹرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگروارڈوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظام پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کو صفائی کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے فرداً فرداً ان کی خیریت دریافت کی اوران کی جلدصحت یابی کیلئے خصوصی دُعا کی انہوں نے واضح کہاکہ لوگوں کی علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کوبہترعلاج معالجے کیلئے خطیرفنڈخرچ کررہی ہے اورمیری کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے مختص کردہ فنڈ سے لوگوں کوعلاج کابندوبست یقینی ہوسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ ڈاکٹروں اورعملہ کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے عوام کی کافی توقعات وابستہ ہیں لہٰذاآپ لوگوں غریب لوگوں اورمریضوں کیلئے مسیحا بن کر ان کی تکالیف اورمرض کو دورکرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کو صحت کے معاملے میں ریلیف دینے کیلئے اس طرح اچانک ہسپتالوں کادورہ کرونگا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ صوبائی حکومت جس طرح لوگوں کی علاج معالجے کیلئے خطیر فنڈ خرچ کررہی ہے کہ اس سے لوگوں کو کوئی ریلیف مل رہاہے یا نہیں ہسپتالوں میں صفائی کاناقص انتظام دیکھ کر حیرت ہوئی انہوں نے کہا کہ صفائی کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صفائی کاخاص خیال رکھاجائے۔ اورصفائی کیلئے مقررہ کردہ لوگوں کواپنے کام پردہان ہوگا۔ ایسا نہیں چلے گا کہ کوئی صفائی کیلئے بھرتی ہوا ہے۔ اوروہ کسی دوسرے شعبے میں کام کرتاہے اس سلسلے میں ایم ایس اوردیگرمتعلقہ حکام سے میٹنگ کرونگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں