0

صوبائی وزیر ریلیف کل رات افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے غلام خان بارڈر پر پہنج گئے

میرانشاہ ( مانند نیوز ڈیسک )  صوبائی وزیر ریلیف  محمد اقبال وزیر کل رات افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے   غلام خان بارڈر پر پہنج گئے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان اے ڈی سی دولت خان اعلی فوجی حکام اور تحصیلدار غنی الرحمان بھی موجود تھے   غلام خان بار ڈر پر  زلزلہ متاثرین کو چار ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا وہاں پر زلزلہ متاثرین کیلئے انٹری کی سہولت اور غلام خان بار ڈر پر 1122 ریسکیو ایمبولینس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بھی  موجود ہے  اور میرانشاہ ہسپتال میں امیر جنسی   نافذ ہے  اس موقع پر صو با ئی وزیر ریلیف محمد اقبال وزیر  نے کہا کہ افغانستان گزشتہ روز زلزلہ پیش آنے پر ہم بہت افسوس کرتے ہے اور ہم افغانستان میں شما لی وزیرستان کے  آئی ڈی پیز  اور دیگر افغان کے غم برابر کے شریک ہے اور افغانستان میں زلزلہ متاثرین کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ تمام ضرورت کا سامان غلام خان بارڈر پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ریلیف کے تمام ٹیمیں الرٹ ہے   شمالی وزیرستان اور بنوں کے رسیکیو ایمبولنسز بارڈر سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔اور وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر زلزلہ  متاثرین کیساتھ ہر قسم کی تعاون کی جا رہی ہے     

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں