0

جامعہ درالعلوم حقانیہ پتاؤ سخاکوٹ میں پاکستان کانفرنس منعقد

سخاکوٹ(مانند نیوز ڈیسک) جامعہ درالعلوم حقانیہ پتاؤ سخاکوٹ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں ضلع بھر سے وفاق المدارس کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم حسین احمد تھے۔تقریب میں دیگر مہمانان گرامی میں وفاق المدارس عربیہ صوبہ پنجاب کے ناظم قاضی عبدالرشید، ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر ڈاکٹر ناصر حبیب، تحصیل میئر تمرگرہ عرفان الدین، جے یوآئی ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر وناظم مدرسہ ہذا ومسول ضلع ملاکنڈ مولانا محمدسلیمان حقانی، جنرل سیکرٹری سہراب خان، آضغر خان ملی خیل، مولانا قیصرالدین،حضرت مولانا صدیق احمدمعاون وفاق المدارس العربیہ ملاکنڈ ڈویژن اور تحصیل میئر کاٹلنگ مفتی حماد اللہ شامل تھے۔تقریب میں مولانا سلیمان حقانی ضلع مسؤل ملاکنڈ کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز طباء وطالبات میں شیلڈ ز جبکہ فقیر باز خان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کتب تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین ناظم وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا حسین احمد، صوبہ پنجاب کے ناظم قاضی عبدالرشید، مولاناسلمان حقانی، مولانا محمد سلیمان حقانی ضلع مسؤل ملاکنڈ اور حسین احمد نے کہا کہ دینی مدارس کی وجہ سے ہمارے نوجوان محفوظ ہورہے ہیں۔مدرسہ کی قوت پوری دین کی قوت مدرسہ کی کمزوری پوری دینی کی کمزوری مدارس کو مضبوط بنائینگے۔ اسلام کی بقاء امن وسلامتی مدارس کی وجہ ہے۔مدارس کے اساتذہ کرام بے سروسامانی کے حالات میں محدود وسائل اور کم تنخواہوں میں پڑھا رہے ہیں۔ ہمارا ملک لاالہ اللہ کے نام پر بنا مگر کسی حکمران کو یہ توفیق حاصل نہیں ہوئی کہ وہ مدرسہ تعمیر کر سکیں۔ہمارے حکمرانوں کو صرف کالجز، یونیورسٹیز اور سکولزتعمیر کرنے میں دلچسپی ہے۔ مدارس وہ تعلیم گاہ جس کی گونج آج پورے دنیا میں ہے۔مدرسہ کا تذکرہ وائٹ ہاؤس، پیرس، یورپ سمیت بڑے بڑے پارلیمان میں ہورہا ہے اور کفری طاقتیں مدارس کے خلاف طرح طرح کی سازش کر رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمرانان بھی بیرونی اقاؤں کو خوش کر ے کیلئے مدارس کے نصاب میں اصلاحات کی کوشش کر رہی ہے مگر حکمرانوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے مدارس کی محافظ ہے جب تک اہل حق علماء موجود ہے ان حکمرانوں کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں