0

تخت بھائی ،گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3 دوبارہ تعمیر(ری کنسٹرکشن) کا افتتاح کردیا

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) سابقہ وفاقی وزیر علی محمد خان ایڈووکیٹ  اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے یوسی دامن کوہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3 دوبارہ تعمیر(ری کنسٹرکشن) کا افتتاح کیا جبکہ جان خان کلی میں روڈ کا افتتاح کیا،گورنمنٹ پرائمری سکول وارڈ نمبر 3 کے دوبارہ تعمیر پر 1 کروڑ 80 لاکھ جبکہ جان خان کلی روڈ پر 60 لاکھ روپے کا تخمینہ لاگت آئے گا، اس موقع پر سابقہ ضلعی ناظم اختشام ایڈووکیٹ، ویلج کونسل چئیرمین ڈاکٹر حفیظ الوہاب، انجینئر شہزاد حسین،  صادق حسین،،  ضیاء اللہ خان جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عمران حسین،  ایکسئین عابد خان اور حاجی ظہراب گل، ماسٹر گل نذیر، ماسٹر فاروق حسین، اسفندیار باچا اور ڈاکٹر سراج موجود تھے۔ وارڈ نمبر 3 کے عوام نے سابقہ وفاقی وزیر علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا گرمجوشی سے استقبال کیا، جبکہ سکول کے بچوں نے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر سابقہ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سابقہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں،  اس موقع پر ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ پی کے 54 میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے، پی کے 54 کے ہر ایک یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، انشائاللہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہے قوم عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ وزیر اعظم منتخب کریں گی، امپورٹڈ حکومت چند دن کی مہمان ہے، آخر میں چئیرمین ڈاکٹر حفیظ الوہاب اور انجنئیر شہزاد حسین، اور علاقے کے عوام  نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر سابقہ وفاقی وزیر علی محمد خان اور ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا شکریہ ادا کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں