0

ملاکنڈ پریس کلب میں عوامی فورم سرکاری محکموں کیخلاف پھٹ پڑے

بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ملاکنڈ کے عوامی و سماجی نمائندوں نے سرکاری اداروں سمیت تاجروں کی لوٹ مار کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، سوئی گیس کی طرف سے کھودے گئے گہڑیں، منشیات کی کھلے عام فروخت، گھی سستا ہونے کے بعد مارکیٹ سے غائب ہونے اور اور تعمیراتی محکموں کی سست روی قابل افسوس ہے، ان خیالا ت کا اظہار ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں منعقدہ عوامی فورم میں عوامی و سماجی نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، فورم میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر علی محمد، ماڈل فارم سروس سنٹر کے صدر رشید خان،جماعت اسلامی کے نائب امیر ظفر علی خان، پی ٹی آئی کے امیر باچا، پیپلز پارٹی کے روح الامین، وی سی کونسلر گلفور الرحمان اور سماجی کارکن فضل خالق اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ نے سرکاری آٹا کی تقسیم کے لیے غیر منصفانی اور غیر منطقی فارمولہ تیار کیا ہے جسے وہ مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سراکری آٹا میں اضافہ کرکے اسے ابادی کی تناسب سے تقسیم کیا جائے، انتظامیہ کی کھلی کچہری میں یقین دہانی کے باجود کنال روڈ کی مرمت پر کام شروع، ایکسپریس فیڈر کو گڈ اسٹیشن بٹ خیلہ سے منسلک کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، سنگینہ بٹ خیلہ کے خوڑ کی صفائی کرکے علاقہ کو ملیریا اور ڈینگی کی وبا سے محفوظ، گیلئی قبرستان سمیت دیگر مقبروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت، گرلز ہائی سکول اور گرلز کالج کے لئے عمارتیں تعمیر، اداروں میں سیاسی مداخلت ختم، لیوی تھانوں میں پوسٹ کمانڈر کو اختیارات دے کر جرم ہونے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، محکمہ زراعت میں ہونے والی بے قاعدگی کا نوٹس لے کر خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی اور ہسپتالوں کی نجکاری کی پالیسی پر نظر ثانی اور شدید ترین مہنگائی کو کم کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں