0

عوام نےنوشہرہ بائی پاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے،ٹی ایم ایز،معدنیات،ٹریفک اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں وافسران کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا علامتی پہیہ جام،نوشہرہ بائی پاس روڈ پر کنٹینرز کھڑے کرکے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،بائی پاس روڈ کی بندش سے شہرکے داخلی وخارجی راستوں میں جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،شدید گرمی میں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا،مظاہرین کی قیادت حاجی ذاکر حیات،حاجی الف دین،حاجی راج ولی،حامد خان اور اقبال خان کررہے تھے،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جس پر ان کے مطالبات درج تھے،جبکہ اپنی ٹرکوں پر سیاہ جھنڈے لگائے ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ ٹرک اونر ایسوسی ایشن اور یونائیٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے،ٹی ایم ایز،معدنیات،ٹریفک اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں وافسران کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا علامتی پہیہ جام ہڑتال کیا،مظاہرین نے مظاہرین نے حکیم آباد سے ہوکر نوشہرہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے نوشہرہ بائی پاس مانکی چوک پہنچے جہاں پراحتجاجی ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کردی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ذاکر حیات،حاجی الف دین،حاجی راج ولی،حامد خان اور اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اونرز سالانہ قومی خزانے کو مختلف ٹیکسز کی مد میں 200ارب روپے ادا کررہے ہیں،انتہائی بھاری ٹیکسز کی ادائیگی کے باجود بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پاکستان کی شاہراہوں بلخصوص خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی،مردان،چارسدہ،پشاور اور بونیر کے ٹریفک افسران و اہلکار ان کی ذلت آمیز رویہ افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کی خاتون پٹرولنگ آفیسر جس کی ڈیوٹی اکثر خیر آباد سے لیکر تاروجبہ تک ہوتی ہیں ان کا رویہ تو گڈز ٹرانسپورٹ ڈرائیور حضرات کے ساتھ ایسا ہوتا جیسے محترمہ کو حضرات سے پیدائشی نفرت ہو،وہ اپنے مختلف افسرانہ انداز سے ڈرائیور حضرات کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہیں جو کہ قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا ڈالی،یہاں تک کہ ملکی پیداوار کو بھی آئی ایم ایف نواز حکمران عالمی منڈی کے نرخ پر فروخت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات اور ٹی ایم اے نوشہرہ سمیت ڈیکر ٹی ایم ایز بغیر شیڈول کے بلا جواز ٹیکسز وصول کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ سرکاری ٹیکس نہیں بلکہ اپنے لئے جگا ٹیکس وصول کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے اور محکمہ معدنیات،ٹی ایم ایز،ٹریفک،موٹروے پولیس سمیت دیگر ریاستی اداروں کو لگام ڈالیں،بصورت دیگر ہم ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کردینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں