0

مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا

  پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے این سی 41 زر گرآبا د میں ڈ سپنسری اور پولیو مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر چیئرمین محمد ولی‘چیئرمین حاجی گلستان، چیئرمین عبدالبصیر، مولانا عبدالروف جان امیر پی کے 78، خدمت حسین، ڈاکٹر محمد امین، سابقہ ناظم نیاز محمد مہمند اور خالد گل مہمند سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کیں  انہوں نے کہاکہ زرگر آباد میں ڈسپنسری کے قیام سے علاقے کے مکینوں میں صحت کی سہولیات دانکی دہلیز پر میسر ہونگے اور ڈسپنسری میں مفت دوائیاں فراہم کی جائیگی گذشتہ روز مئیر پشاور نے زرگرآباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ مہم کا افتتاح کردیا انہوں نے کہاکہ پشاورکو پولیو سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے  انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور وہ اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے اجتماعی اور انفرادی کوششیں کرنا ہوں گی‘ انہوں نے اساتذہ اور والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ  پولیو کے خاتمے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے انہوں نے کہاکہ پولیوکے خاتمہ کیلئے سیاست سے بالاترہوکرکرداراداکرنا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں