0

شانگلہ ریسکیو حکام کومزید جدید ترین ایمبولینسز حوالے کردی گئیں

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ ریسکیو حکام کومزید جدید ترین ایمبولینسز حوالے کردی گئیں جس سے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے میں ریسکیو جوانوں کو آسانی آئیگی۔شانگلہ میں ایسے جدید آلات کی فراہمی سے مسائل حل ہونے کی طرف جاررہے ہیں۔عوامی حلقوں کا خیرمقدم۔ریسکیو کے کاوشوں کو سراہاگیا۔تفصیلات کے مطابقڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی کاوشوں و خیبر پختونخواہ حکومت کی تعاون سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 شانگلہ محمد عارف خان خٹک کو مزید جدید ترین ایمبولینسز حوالے کردی گئیں، اس حوالے سے ریسکیو1122 شانگلہ ہیڈکواٹر الپوری میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمان تھے۔تقریب میں اے ڈی سی شانگلہ عزیز اللہ جان، تحصیل ناظم الپوری وقار آحمد خان، ڈی ایچ او شانگلہ، ڈائریکٹر یونیورسٹی آف شانگلہ،ڈی ای او میل،ڈی ای او فیمل و دیگر محکمہ جات کے آفسران نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر جدید ایمبولینسز کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122شانگلہ محمد عارف خان خٹک نے جدید ایمبولینس کے حوالے سے مہمانان گرامی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع شانگلہ کے عوام الناس کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو1122 کے پیشہ وارانہ اہلکار جدید ترین آلات سے خدمات فراہم کریں گے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریسکیو1122 عوام الناس کو خدمات فراہم کرنے کے لیے نیک نیتی سے کام کررہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت ادارے کو ہر قسم کے ایمرجنسی الات سے لیس کررہی ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں