0

پی ٹی آئی وومن وونگ مردان کی نئی کا بینہ کا پہلا تعارفی اجلاس کا انعقاد

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی وومن وونگ مردان کی نئی کا بینہ کا پہلا تعارفی اجلاس کا انعقاد  –  پاکستان تحریک انصاف وومن وونگ مردان کی نئی کابینہ کا پہلا تعارفی میٹنگ پشاور ریجن کی صدر عائشہ نعیم کی صدارت میں مردان میں  منعقد ہوا۔ مردان کی کیبنٹ کو تنظیمی معاملات اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دے گئی۔ پشاور ریجن کی سیکٹری جنرل عائشہ بانو، روبینہ ناز اورڈاکٹر نادیہ مبارک نے مختلف تجاویز دی،پاکستان تحریک انصاف وومن وونگ مردان کی جنرل سیکرٹری  عالیہ نواب نے خواتین کی تنظیم سازی وی سی لیول تک جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ پارٹی خواتین رہنماؤں نے وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پرعائشہ نعیم   کا کہنا تھاکہ مردان کے تمام یونین کونسلوں میں  مشاورت سے وومن ونگ کی تنظیم سازی کی جائے گی، محنتی اور مخلص پارٹی کی خواتین رہنماؤں کو تنظیم سازی میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ وہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا کردار اد اکرسکیں، اس موقع پر  ایم پی اے ساجدہ حنیف اور رابعہ بصری، پاکستان تحریک انصاف وومن وونگ مردان کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سائرہ لقمان، فیاض کوثرسمیت دیگر خواتین رہنماء بھی موجود تھیں۔سائرہ لقمان کا کہنا تھاکہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے  اور خواتین کو متحد کرکے تحریک انصاف کا  حصہ بنانے  کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں