0

ہرقسم قبضہ مافیا اور خاص کر قبرستانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر مردان

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے کہا ہے۔کہ ہرقسم قبضہ مافیا اور خاص کر وقف شدہ قبرستانوں میں ناجائز تجاوزات اور اسکی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائیگی۔سرکاری اہل کار عوام کے خادم بن کر ان کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرکے اپنا دینی اور قومی فریضہ پورا کریں۔پورے ضلع میں اٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔سیل پوائنٹوں اور ستا بازاروں کے زریعے مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے۔اشیائے خوردنی  کی گرانفروشی۔ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی۔بارشوں کے سیزن شروع ہونے سے پہلے پہلے تمام اعرابوں اور نکاسی اب کی صفائی مہم متعلقے محکمے بلاتاخیر شروع کریں۔ عوامی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے لوگوں کو درہیش مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں۔وہ ٹی ایم اے تخت بھائی کے سبزہ زار میں عوامی کھلی کچری سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کو مختلف محکموں کے خلاف شکایات میں سوئی گیس۔بجلی لوڈشیڈنگ۔واپڈا، صفائی ستھرائی، نکاس آب، یوٹلٹی سٹورز، ناجائز تجاوزات،سٹریٹ لائٹ۔اعرابوں۔نکاسی اب۔گندہ نالوں کی عدم صفائی۔ سڑکوں گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت،میلہ مویشان۔ قبضہ مافیا۔قبرستانوں کی زمین پر ناجائز قبضہ۔ستا بازار۔اٹا۔پینے کا پانی۔پٹرولیم۔ ہسپتالوں سے متعلق کے علاوہ دیگر پر کھل کر درپش  مسائل اور تجاویز  پیش کی۔ڈپٹی کمشنر مردان  حبیب اللہ عارف نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے جبکہ بعض مسائل کو محکموں کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ انھوں  نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت و ضلعی  انتظامیہ کی کوشش ہے۔ کہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔ اسی لئے ضلعی انتظامیہ شہری و دیہاتی علاقوں میں جاکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام سرکاری افسران و محکموں کے دفاتر میں بلا جھجک آئیں اور کسی بھی شکایات کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔ عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا ہمارے ترجیحات میں سے ہیں۔اور کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے سرکاری محکموں اور عوام کے درمیان رابطوں سے اعتماد سازی بحال ہورہی ہے۔عوامی مسائل کے حل میں خود ساختہ روکاوٹوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔انھوں کہا۔کہ ضلع مردان کے تمام علاقوں میں کڑی نگرانی میں روزانہ  عمدہ کوالٹی کے19ٹرک اٹا سرکاری نرخوں پر سپلائی کیا جارہا ہے۔شکایت کی صورت میں فوری کاروائی کی جائیگی۔بلکہ روزانہ کی بنیاد پر پورے ضلع میں بازاروں اور مارکیٹوں کو چیک کیا جارہا ہے۔انھوں کہا۔کہ اگر کوئی ڈیوٹی ٹائم کے بغیر رات کو بھی کوئی شکایت کریں۔تو پوری انتظامیہ ایکشن میں ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں