بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے قتل کے ملزم کو دس سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑیگی۔ تفصیلات کے مطابق 6 اگست 2020 کو تھانہ گھڑی عثمانی خیل کے حدود میں ملزم عطااللہ ولد نور قدیر ساکن ہریان کوٹ نے اپنے دوست سجاد کو قتل کرکے لیوی اہلکاروں نے ملزم کوگرفتار کرکے الہ قتل برآمد کیا،ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ رشید اللہ کنڈی جج ایم سی ٹی سی / اے ڈی جے ملاکنڈ بٹ خیلہ کے عدالت میں زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل اور جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے ملزم کو نابالغ ہونے کی بنا پر 10 سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑیگی، ملزم کو382-B کا فائدہ دیا گیا ہے۔
