0

سخاکوٹ، چیئرمین سمیت منتخب ممبران نے اختیارات کی فوری منتقلی کا مطالبہ کردیا

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک)   ویلج کونسل خرکی ڈھیری سخاکوٹ کے چیئرمین سمیت منتخب ممبران نے اختیارات کی فوری منتقلی کا مطالبہ کردیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں بار بار ترامیم پر تشویش کااظہار۔اس سلسلے میں ویلج کونسل خرکی ڈھیری سخاکوٹ کا تعارفی اجلا س زیر صدارت چیئرمین سعید اللہ منعقد ہوا جس میں ممبران پیر اسماعیل، کسان کونسلر سلطان محمد، یوتھ کونسلر بلال جان، خاتون کونسلر سلطان بی بی سمیت سیکرٹری محمدنعمان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سعید اللہ نے کہا کہ تمام نومنتخب ممبران میرے لئے قابل قدر ہے میں کسی کیساتھ زیادتی نہیں کرونگا اور نہ کسی کی تلفی کرونگاعوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا۔ویلج کونسل کے مسائل مشترکہ طور پر حل کرینگے۔انہوں نے بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کسیاتھ ساتھ حکومت سے اختیارات فوری طور پر کی نچلی سطح منتقلی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اختیارات کی فوری طورپر نچلی سطح پر منتقلی کا جو وعدہ کیا تھا اس کو ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔چیئرمینوں سے دستخط کاجو اختیار لیاگیا ہے اسے واپس چیئرمینوں کو دیا جائے۔انہوں  نے کہا کہ ائندہ اجلاس میں مصالحتی کمیٹی کے قیام کسیاتھ ساتھ دیگر کمیٹیاں قائم کرکے عوامی مسائل حل کرینگے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں