0

وی سی گومل یونیورسٹی کا کیمپس منیجمنٹ سسٹم پر جاری کاموں کا کاجائزہ

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا کیمپس منیجمنٹ سسٹم(سی ایم ایس) کو لاگو کرنے کے حوالے سے ہونیوالے کاموں کاجائزہ لینے کیلئے آئی ٹی سیکشن کا دورہ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)ڈاکٹر جمال عبدالناصر ‘ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد شعیب خان’اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد ارشد فاروق ،سٹاف ویلفیئر آفیسر بنیامین خان، سمیت آرسول اسلام آباد کے پراجیکٹ منیجر حامد رضا جتوئی بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے سی ایم ایس کے حوالے سے ہونیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سی ایم ایس کے حوالے سے تمام تر کام کو مکمل کام کیا جائے تاکہ یونیورسٹی افسران، ملازمین کو اس کے بارے میں ٹریننگ دے کر جلد از جلد اس کو گومل یونیورسٹی میں لاگو کیا جائے تاکہ ہم گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو آن لائن کر دیں ۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کی میٹنگز ہو چکی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام شعبہ جات کے میٹنگ جاری رہیں گی۔ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے کمپیوٹرائز کرانے کیلئے گومل یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نیسٹ ) اسلام آباد اور آرسول اسلام آباد کے جوائنٹ ونچر کے تحت ہونیوالی مفاہمتی یادداشت کے بعد گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات جس میں فنانس ، ایڈمیشن، امتحانات، پرووسٹ،ٹرانسپورٹ، لائبریری، سمسٹر سسٹم ، کیو ای سی ، اورک و دیگر شامل ہیں کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیزی سے شروع ہے اور جلد ہی گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کمپیوٹرائزڈ ہو جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں