0

تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔اقدام قتل کرنے والی خاتون گرفتار  09-03-2021 کو اظہار ساکن شیدو نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر سے نکلا تو ایک نامعلوم برقع پوش نے اْس پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوا۔عمران خان SHO اکوڑہ نے مقدمہ میں مختلف زاویوں سے تفتیش کی۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملزمہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمہ مسماۃ عائشہ زوجہ عبدالشکور ساکن اکوڑہ کو لیڈیز پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اظہار کیساتھ ہماری قتل مقاتلے کی دْشمنی ہے جس کی وجہ سے اْس سے انتقام لینے کیلئے اْسے مارنے کی کوشش کی۔مزید تفتیش جاری ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں