0

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ماہ جون کی کارگردگی رپورٹ جاری کردی

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) گزشتہ ماہ جون کے دوران ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے 606 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں.تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کو 41774کالز موصول ہوئیں جن میں 22563 غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کے احکامات پر ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 606 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال کے مطابق مجموعی طور پر  41774کالز موصول ہوئیں جن میں 22563 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ 1 ماہ جون کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ25سیکنڈ میں 606 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے 41، میڈیکل ایمرجنسی کے 436، آگ لگنے کے 88، جرائم یا گولی لگنے کے 01، دیگرہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 40 واقعات رونما ہوئے۔ ان ایمرجنسی واقعات میں کل 606 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 493 افراد کو ریسکیو کرنے اور  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 08  افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیریسکیو 22 11 ایبٹ آباد کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ ماہ جون کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 189 ایمرجنسی کال پر مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 06 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 183 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی ایبٹ آباد میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں