0

مجھے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر آکر نہیں کرنا چاہیے تھا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان سے متعلق ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا، میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے۔ دوسری جانب پریس بریفنگ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا، عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں