0

پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پریڈ گرانڈ میں جلسے میں اجازت نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، تو عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست جلسے کا این او سی جاری ہونے پر نمٹا دی، اس موقع پر بابر اعوان نے بتایاکہ گزشتہ رات اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی اجازت دے دی ہے، بابر اعوان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد انتظامیہ نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی پابندیاں لگائیں، ایک شرط لگائی گئی کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے لیے جی ایچ کیو سے اجازت لیں، جس پرہم جلسے کی اجازت کے لیے جی ایچ کیو سے رابطہ کررہے ہیں، جلدی اجازت دینے کا حکم دے دیں، اس پر عدالت نے آبزرویشن دی کہ پرامن جلسہ آپ کا بنیادی حق ہے،عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھاکہ آئین پاکستان کے مطابق اظہار رائے کی آزادی بنیادی حق ہے جلسہ کرنا سیاسی جماعت کے لیے بنیادی حقوق ہوتے ہیں پریڈ گراؤنڈ دیگر جماعتوں کے لیے بھرنا آسان نہیں لیکن پی ٹی آئی کے لیے آسان ہے عمران خان پریڈ گراؤنڈمیں لوگوں کو بلاتے ہیں تو پریڈ گراؤنڈ بھر جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد میں جلسے پر معقول پابندی لگائی ہے جلسے کی اجازت مل گئی ہے، جلسہ ہوگا، ان کا کہنا تھاکہ رات کو حکومت نے پھر عوام کی جیب کاٹی ہے حکومت نے 14 روپے کا استرا عوام کہ جیب پر ماراہے پی ڈی ایم، چور اور ڈاکووں پر ٹیکس نہیں لگا،تحریک انصاف حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر  حمزہ شہباز غیر آئینی طور پر وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر بیٹھا ہے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی کی کرسی پر نہیں بٹھایا جاسکتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں